• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر جنجوعہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات جاپان کے وزیر مملکت کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا عندیہ

اسلام آباد( وقائع نگار) پاکستان میں متعین جاپان کےسفیر نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرخان جنجوعہ سے اسلا م آباد میں ملاقات کی ،جاپانی سفیر نے جنرل ناصر جنجوعہ کو آگاہ کیاکہ جاپان کے وزیرمملکت برائے خارجہ نوبو کشی  پاکستان جاپان کے سفارتی تعلقات کی65ویں سالگرہ میں شرکت کےلئے آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے ،جاپانی سفیر نے قومی سلامتی کےمشیر جنرل ناصر جنجوعہ سے باہمی دلچسپی کے امور ، جنوبی ایشیا اور ایشیا پیسفک سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین