آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Chairman Nab Are Not Neutral Fawad Chaudhry
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب غیر جانبدار نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ ’ ہرفارچیون کے پیچھے جرم چھپا ہوتا ہے‘ سے ہوا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثوں کے پیچھے بھی جرم چھپے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا، کہا گیا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد نااہلی کا فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیا بینچ نااہلی کا فیصلہ کرے گا یا یہی بینچ فیصلہ کر ےگا، یہ وضاحت ضروری ہے۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں