• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے، ژونگ ٹاؤ

There Has Been An Improvement In The World Economy Imf
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرژونگ ٹاؤ کا کہنا ہے کہ دنیا کی معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے، انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کی میٹنگ میںآئی ایم ایف کے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے کہی۔

چین کے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئےژونگ ٹاؤ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے دنیا کی معیشت کے بارے میں اپنی پیشگوئی بہتر کی ہے۔

آئی ایم ایف آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخری حصے میں دنیا کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔

ٹاؤ کا کہنا ہے کہ دنیا کی زیادہ تر بڑی معیشتوں میں بہتری نظر آ رہی ہے۔
تازہ ترین