• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کو ان کی تحصیلوں کی بجائے دیگر تحصیلوں میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی میر نذیر احمد خان کھوسو اور میر عبدالغفور مینگل نے کہا ہے کہ فیزII میں خانہ اور مردم شماری میںپارٹی کارکن عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں دیہات، دیہات،گلی،گلی، محلہ، محلہ جاکر خانہ اور مردم شماری کے اس مرحلے کو انتہائی کامیابی سے ہمکنار کیا جائے تاکہ کوئی بھی گھر اور آدمی مردم شماری سے رہ نہ جائے رہنمائوں نے کہا کہ مردم شماری میں اساتذہ کو ان کی متعلقہ تحصیلوں کی بجائے ان کی ذمہ داریاں اور دیگر تحصیلوں میں لگائی گئی ہیں اور شدیدگرمی میں مردم شماری کا عملہ جس طرح متعلقہ تحصیلوں میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجام دے سکے گا دور کی تحصیلوں میں اس شدید گرمی میں ان کاکام متاثر ہوگا ۔
تازہ ترین