• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی پارٹی کا ایسا شفاف الیکشن نہیں ہوا جیسا ہماری پارٹی کا ہوا، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی کا ایسا شفاف الیکشن نہیں ہوا جیسا ہماری پارٹی کا ہوا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس فکس تھا۔

انہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو جو الیکشن کروائے تھے اس سلسلے میں نوٹس آیا تھا، ہم نے 2 دسمبر کو الیکشن کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو وہ الیکشن ختم کر دیا تھا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے اس آرڈر کو بھی مدنظر رکھا، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی بلّے کا نشان لے لیا گیا، پارٹی لیڈر کو جیل میں رکھا گیا، آج کی سماعت میں ڈاکومنٹ سے متعلق کوئی نوٹس نہیں آیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے اسٹاف سے پوچھا کیا کہنا چاہیں گے، اسٹاف نے کہا سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں کچھ آبزرویشن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید