• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف اللہ جروازنےزرعی شعبےمیں بہترین پرفارمنس پرگولڈمیڈل حاصل کرلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ترقی پسند کاشتکارحسنین نواز لغاری اورسیف اللہ جرواز نےزرعی شعبے میں بہترین پرفارمنس پرگولڈ میڈل حاصل کرلیے،چیمبر آف کامرس لاہور اورماہانہ کسان ونگ لاہور کےزیراہتمام زراعت،لائیو اسٹاک، زرعی سائنس دانوں،پروفیسر ز اور ترقی پسند کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین پرفارمنس ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالباسط تھے، تقریب میں ملتان سے تعلق رکھنے والے سردار حسنین نواز خان لغاری نے پروگریسو گروور ڈیرہ اسماعیل خان کا گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ سیف اللہ جروار نے بیسٹ ریسرچر میں گولڈ میڈل اور بیسٹ رائٹر کیٹیگری میں شیلڈ حاصل کی، صدر چیمبر آف کامرس لاہور عبدالباسط نے حسنین نواز لغاری اور سیف اللہ جروار کو گولڈ میڈل سے نوازا۔
تازہ ترین