کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا۔
کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں قائم آئسولیشن و ار ڈ کے انچارج ڈاکٹر نصیر نے بتایاکہ لورالائی کے علا قے دکی سے لائے گئے شاہ جہاں نامی شخص کو کانگو کے شبے میں دو روزقبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
مریض کی حالت اتنی تشویش نکا تھی کہ اس کے جسم سےمعمولی نوعیت کے ٹیسٹ کے لئے بھی خون نہیں نکالا جا سکتا تھا۔
انہوںنے بتایاکہ رواں سال میں کانگو کے شبے میں گیارہ کیسز رپورٹ ہوئے مجموعی طور پر چار مریض صحت یاب ہوئے جبکہ پانچ میں کانگو وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے ۔