• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منکی پاکس کے ایک اور کیس کی تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے 19 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تشخیص ہونے کے بعد سندھ میں متاثرہ کیسز کی تعداد 41 ہو گئی۔

اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ مریض کو گزشتہ روز سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔

متاثرہ نوجوان کے جسم پر دانوں کی شکایت پر سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے اور پی سی آر ٹیسٹ میں نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 41 ہو گئی جن میں سے 13 کیسز کراچی میں سامنے آئے ہیں۔

صحت سے مزید