• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی: پاکستانی شہری نے ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی

—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

ابوظبی میں پاکستانی شہری نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے۔

لاٹری انتظامیہ نے 64 سال کے شوکت آفتاب کو پاکستان فون کر کے خوشخبری دی تو انہیں یقین نہ آیا اور وہ اسے فراڈ کال سمجھے۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے شوکت آفتاب کو لاٹری کی ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا کہا گیا جس کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین آیا۔

شوکت آفتاب 15 سال سے لاٹری ٹکٹ باقاعدگی سے خرید رہے تھے۔

اسی لاٹری کی قرعہ اندازی میں 4 بھارتیوں اور 1 بنگلادیشی نے ایک ایک لاکھ درہم انعام بھی جیتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید