• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کےسرکاری سکولوں میں مزید 251خواتین ایس ایس ٹیز بھرتی

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں میں مزید251خواتین سکینڈری سکول ٹیچرز (ایس ایس ٹیز) کی بھرتی کرلی گئی، مختلف مضامین کے ان اساتذہ کوڈیپارٹمینٹل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ایک سال کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ہے،محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق کرک میں ایس ایس ٹی بائیوکمیسٹری کے18، متھیس فزکس کے 22 اور جنرل کے 10 اساتذہ کی تقرری کی گئی ہے، مردان میں ایس ایس ٹی بائیوکمیسٹری کے39، میتھس فزکس 30 اورجنرل کے 20، کوہاٹ میں بائیوکمیسٹری کے7، میتھس فزکس 13اور جنرل 15 جبکہ ایبٹ آباد میں بائیوکمیسٹری 30، میتھس فزکس 22 اور جنرل کے25اساتذہ کی تعیناتی کی گئی ہے۔
تازہ ترین