• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ،فیسٹیول کے دوران کتوں کے گوشت پر پابندی کا امکان

China The Possibility Of A Ban On Dog Meat During The Festival
چین کے مشہور سالانہ یولن ڈاگ فیسٹیول میں کتوں کے گوشت پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے سالانہ فیسٹیول سے ایک ہفتہ قبل 15جون سے کتوں کے گوشت پر پابندی لگنے کا امکان ہے جس کے لئے سماجی اداروں کی جانب سے سالوں سے مہم چلائی جارہی تھی۔

یولن شہر میں ہونے والے اس دس روزہ میلے کے دوران ہزاروں کتوں اور بلیوں کو مارنے کے بعد ان کا گوشت کھایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے اس وحشیانہ یولن فیسٹول میں ریستورانوں ، سڑکوں پر موجود دکانداروں اور مارکیٹ کے تاجروں کو کتے کے گوشت کی فروخت سے روکے جانے کاا مکان ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ یوان جرمانہ اور گرفتاری بھی کی جاسکتی ہے۔

عام خیال کے برعکس یولن فیسٹول کوئی روایتی ایونٹ نہیں بلکہ اسے کتے کے گوشت کے تاجروں کی جانب سے 2010 میں اپنی سیل بڑھانے کےلئے متعارف کروایا گیا تھا۔
تازہ ترین