• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام میراگھرالمصطفیٰ (یتیم خانہ) اور المصطفیٰ اکیڈمی( نوری کیمپس) بمقام 82سیکٹر 40-C،متصل ابراہیم مسجدچکراگوٹھ کورنگی نمبر1 کراچی کا 21مئی 2:30بجے دوپہرافتتاح گورنر سندھ محمدزبیرعمر کریں گے صدارت علامہ منظور احمد شاہ کریں گے ۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے بتایا کہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت و پرورش اور علاج معالجے کا بہترین انتظام اس یتیم خانہ میں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ اکیڈمی نوری کیمپس میں اب تک 400سے زائد بچوں کے داخلے ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین