پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے پاکستان ہاؤس لندن میں ظہرانہ دیا گیا۔
ٹیم کی تمام 17 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ اسٹاف نے ظہرانے میں شرکت کی۔
کپتان ندا ڈار نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دستخط شدہ میچ شرٹ دی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کےلیے انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔