پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت کے معاملے پر شبلی فراز اور اسد قیصر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اسد قیصر نے کہا کہ شیر افضل کی سیاسی کمیٹی سے بے دخلی پارٹی سے زیادتی ہے۔
اس پر شبلی فراز نے جواب دیا کہ پارٹی پالیسی امور پر بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ آپ کو پارٹی میں آئے چند سال ہوئے 1995 سے بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کو جس طرح شیر افضل کے خلاف استعمال کیا گیا، یہ زیادتی ہے۔
اس موقع پر سیاسی کمیٹی اراکین نے شبلی فراز پر اسد قیصر سے معذرت کےلیے دباؤ ڈالا جس کے بعد شبلی فراز نے اجلاس میں اپنے انداز گفتگو اور عمل پر معذرت کی مگر شبلی فراز کی معافی کچھ کام نہ آئی اور اسد قیصر، شبلی فراز کے رویے پر سیاسی کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔