• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں 7 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بچی کو تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنی بچی کو لے کر اسپتال آئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی والدہ نے بتایا ہے کہ بچی گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھی کہ نامعلوم شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا، بچی نے والدہ کو بتایا جس پر وہ اسے اسپتال لائی۔

بچی کی والدہ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام 4 بجے پیش آیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال میں بچی کا علاج کیا جا رہا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق بچی کا میڈیکل مکمل کر لیا گیا ہے، ابتدائی طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈی این اے، کیمیائی تجزیے اور دیگر ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں، بچی کو اسپتال میں بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید