• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کا شیڈول جاری

اسلام آباد،راولپنڈی(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت کے دفاترمیں رمضان میں اوقات کاشیڈول جاری کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ دویژن نے ماہ رمضان کیلئے سر کاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جو دفاتر ہفتے میں پانچ دن کھلتے ہیں وہاں پیر سے جمعرات تک دفاتر کے اوقات کار صبح آٹھ سے دو بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز دفاتر آٹھ بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ جو دفاتر ہفتے میں چھ دن کام کرتے ہیں وہاں پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بجے سے ایک بجے تک کام ہو گا جبکہ جمعہ کے دن آٹھ سے بارہ بجے تک کام ہو گا۔دریں اثنا پنجاب حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔ہفتہ میں چھ دن کھلنے والے دفاتر میں پیر تا جمعرات ٹائمنگ صبح آٹھ بجے سے ایک بجے تک جبکہ جمعہ کو آٹھ بجے سے بارہ بجے تک ہوگی۔ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح آٹھ بجے تا دو بجے دوپہر جبکہ جمعہ کو صبح آٹھ بجے سے ایک بجے تک ٹائمنگ ہوگی۔ 
تازہ ترین