• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ،خالد لطیف کااینٹی کرپشن ٹریبونل کے بائیکاٹ کا اعلان

Spot Fixing Khalid Announced A Boycott Of The Anti Corruption Tribunal
اسپاٹ فکسنگ میں معطل خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ٹریبونل کے سامنے مزید پیش ہونے سے انکار کردیا، خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹریبونل کی کارروائی جانب دارانہ ہے۔

وکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹربیونل کی 19 مئی کی کارروائی کی ویڈیو دی جائے، ویڈیو نہیں دی گئی تو ٹریبونل کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

خالد لطیف نے ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغرحیدر پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اور ان کے وکیل نے راہِ فرار اختیار کی، خالد لطیف شریک نہ ہوئے تو ٹریبونل کو یک طرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹربیونل نے ویڈیو دی تو اعتراض ہوگا، خالد لطیف 8 فروری کو بکی سے ملے، 9 فروری کو دوبارہ شرجیل خان کے ساتھ ملے۔
تازہ ترین