• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
President Trump Alleged Fans Rioted In Shanghai Flight
صدر ٹرمپ کے مبینہ پرستار کو ہنگامہ آرائی کرنے پر شنگھائی سےنیو جرسی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم والی لال ٹوپی پہنے مسافر نے سیٹ کے معاملے پر جھگڑا کیا،کافی دیر تک بحث اور شور شرابہ ہوتا رہااور کسی حد تک سیاسی رنگ اختیار کرگیا۔

دیگر مسافروں نے بھی لال ٹوپی والے کے خلاف نعرے لگائےجس کے بعد یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز کو سان فرانسسکومیں اتار کر مسافر کو آف لوڈ کردیاگیا۔

ایئرلائن کی پروازاپنے مقررہ وقت سے تقریبا پانچ گھنٹے تاخیر سے شنگھائی روانہ ہوئی۔چند ہفتوں کے دوران یونائٹیڈ ایئرلائن کی پرواز سے مسافر کو آف لوڈ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔
تازہ ترین