• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
China Has Married A Young Robot
چین کے ایک نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب چین کے شہر ژیانگ زو میں منعقد ہوئی۔

زہان جیاجا پیشے کے اعتبار سے روبوٹ ڈیزائنر ہیں ۔ وہ کہتے ہیں اپنے کام کے دوران ہی انہیں اس حد تک روبوٹ سے محبت ہوگئی کہ انہوںنے ایک فیمیل روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چینی نوجوانوں میں روبورٹس کو ساتھ رکھنے کا رواج بہت عام ہے ۔ زہان جیاجا بھی انہی نوجوانوں میں شامل ہیں لیکن انہوں نے روبوٹ سے اپنی محبت کو دوسروں کے مقابلے میں دو قدم بڑھ کر رکھنے کے لئے روبوٹ سے شادی کرلی۔۔اوروہ بھی بالکل روایتی رسم رواج کے ساتھ ۔

زہان جیا کی’روبوٹک بیوی‘چینی زبان کے تھو ڑے بہت الفاظ بھی بو ل سکتی ہے لیکن چل نہیں سکتی ۔ زہانگ نے اسے مزید بہتر بنانے کے لیے پلاننگ شروع کر دی ہے تاکہ وہ چل پھر سکے اور اس کام میں اس کی مدد کر سکے ۔
تازہ ترین