• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر یوسف پٹھان گرفتار

Commander Of Uzair Baloch Group Yusuf Pathan Arrested
عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر اور لیاری گینگ وار کا ملزم یوسف پٹھان حب چوکی سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کارروائیوں میں 28ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جبکہ نیوکراچی ناگن چورنگی پر ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی لسبیلہ ضیاء مندوخیل کے مطابق یوسف پٹھان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یوسف پٹھان قتل، اغواءبرائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ۔

وہ لیاری گینگ وار عزیر گروپ کا اہم کمانڈر بتایا جاتا ہے۔
تازہ ترین