• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ(ن) عوام کے ووٹ سے اقتدارتک پہنچی ہے، اقبال چنڑ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑنے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن ورکرز اتحاد کے رہنماؤں مبین قریشی،سابق ایم پی اے حاجی ذوالفقارذولفی،محمد طیب چوہدری،شیخ عباس،عاشق مٹھا و دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بونے وفاقی حکومت کے خلاف جھوٹے بیانات داغ کر اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں،مسلم لیگ(ن)  عوام کے ووٹ سے اقتدارتک پہنچی ہے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی مدت اقتدار مکمل بھی کرے گی۔  پاکستان کا کونہ کونہ بہت جلد روشن ہوگا اور ملک میں کہیں   بھی   لوڈ شیڈنگ باقی نہیں رہے گی۔
تازہ ترین