• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کی پاکستان کے پہلے خلاباز مشن پر قوم کو مبارکباد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے پہلے خلاباز مشن پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے خلائی پروگرام میں سپارکو، سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے خلابازوں کے لیے کامیاب مشن اور بحفاظت واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی انسانی خلائی پرواز میں شرکت قومی فخر کا عظیم لمحہ ہے، خلائی مشن پاکستان کے سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا تعاون پاکستان کے خلائی سفر میں اہم کردار ادا کررہا ہے، تاریخی مشن پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے نئے امکانات کے دروازے کھولے گا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ خلائی مشن کے سائنسی تجربات، تحقیق اور علم کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے، انسانی خلائی پرواز میں شرکت تحقیق، سیکھنے اور جدت کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خلائی تحقیق زمین پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، پاکستانی نوجوان اعتماد اور بلند عزم کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھیں۔

قومی خبریں سے مزید