• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری ( نامہ نگار)مویشی منڈی جھڈو کا ٹھیکہ چیئرمین جھڈو شکیل احمد قائم خانی کے دفتر میں اوپن آکشن کے ذریعے نیلام کردیا گیا  اور سال 2017 - 2018 کے لئے ٹھیکیدار جاوید پنہور نے سب سے زیادہ بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کروا لیا ہے ۔ ٹھیکیدار جاوید پنہور نے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے بولی لگائی جبکہ دوسرے نمبر پر ندیم شبیر قائم خانی رہے، جنہوں نے 4 کروڑ 49 لاکھ بولی لگائی تھی ۔ نیلامی کے موقع پر چیئرمین شکیل احمد قائم خانی ، کونسلر محمد علی ناگوری ، کونسلر امداد علی شاہ ، ٹاؤن آفیسر شفقت اور ٹیکسیشن آفیسر میر محب اللہ اور ٹھیکہ لینے کے دیگر خواہشمند بھی موجود تھے۔ چیئرمین شکیل احمد قائم خانی نے بتایا کہ آج ہونے والے آکشن کی ٹاؤن کمیٹی کونسل منظوری دے گی جس کے بعد شرائط کے مطابق کامیاب ٹھیکیدار تحریری ایگریمینٹ کرے گا جس کے بعد مویشی منڈی ٹھیکیدار کے حوالے کی جائے گی۔ 

تازہ ترین