• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Paris 52th Aerospace Concludes

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوائی جہازوں کی صنعت سے متعلق سالانہ ائیر شو اختتام پذیر ہوگیا ہے، جہاں دنیا بھر کی ہوائی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کیں، اب یہ میلہ 2 سال بعد لگے گا۔

فرانس کا دارالحکومت خوشبووں اور جدید پہناووں کے حوالے سے ہی مشہور نہیں بلکہ جہازوں کے سالانہ میلے کے انعقاد کے سلسلے میں بھی پیرس نے کئی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پیرس میں ہوائی جہازوں اور اس کی صنعت سے متعلق اس سے قبل تک 51 سالانہ نمائشیں ہوچکی ہیں، کہا جاتا ہے کہ 1909 میں شروع ہونے والا یہ ائیر شو دُنیا کا اولڈسٹ ائیر شو ہے جو کچھ وقفے کے بعد سال 1949ءسے تسلسل کے ساتھ جاری ہے،باون ویں ائرشو کا آغاز 19 جون کو لا بورجے ائرپورٹ میں ہوا تھا، جو 25 جون تک جاری رہا۔

منتظمین کے مطابق نمائش میں کئی لاکھ افراد شرکت کرچکے ہیں، جن میں پاکستان سمیت دُنیا بھر سے آئے ہوئے لگ بھگ 300 وفود بھی شامل ہیں،دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں اپنے جہاز، ہیلی کاپٹرز اور اس صنعت سے متعلق دیگر مصنوعات نمائش کیلئے پیش کیں۔

نمائش میں اس سال پاکستان کی نمائندگی نہیں تھی البتہ 2 سال قبل پاکستان ائرفورس نے جے ایف 17 تھنڈر پیش کرکے فضائی دُنیا کی توجہ حاصل کی، نمائش میں مسافر طیارے’ ہیلی کاپٹرز‘ اور’ لڑاکا طیاروں‘ روزانہ کی بنیاد پر شاندار کرتب دکھاتے رہے، نمائش کو آخری دو روز میں عام شہریوں کےلیے کھول دیا گیا تھا۔

تازہ ترین