• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )  عید الفطر کے موقع پر شہریوں  کیلئے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کئے  گئےہیں ، واٹر بورڈ نے دعوی کیا ہے کہ شہری صرف ایک فون کال پر گھر بیٹھے ہائیڈرنٹس سے پانی کے ٹینکرز گورنمنٹ کے مقررہ نرخ پر منگواسکیں گے ،شہریوں کو واٹرٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی فوری و یقینی بنانے کیلئے ہائیڈرنٹس سے کمرشل ٹینکرز کی فراہمی کو انتہائی محدود کردیاگیا ہے ،واٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق   وزیربلدیات وچئیرمین واٹربورڈ نے  واٹربورڈ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں،جس پر  واٹربورڈ اعلیٰ حکام کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیاجس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی قلت کا شکار شہریوں کو اتوار کی صبح 9بجے سے ایام عید کے دوران گھر بیٹھے صرف ایک ٹیلی فون کال پر گورنمنٹ نرخ پر ٹینکرز فراہم کئے جائیں گے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل کے شہری سخی حسن ہائیڈرنٹ کے فوکل پرسن ریاض قادری سے فون نمبر03328053213پرڈسٹرکٹ ایسٹ کے شہری صفوراہ ہائیڈرنٹ کے فوکل پرسن شہباز بشیر فون نمبر03118203942اورطارق شاہ فون نمبر03312435582ڈسٹرکٹ کورنگی ، ملیراور ساؤتھ کے شہری فیوچرکالونی ہائیڈرنٹ کے فوکل پرسن شہبازفون نمبر03002532690اور خالد فاروقی کو فون نمبر03009272163 پر کال کرکے واٹرٹینکرز منگواسکتے ہیں ،گورنمنٹ نرخ کے مطابق 1000گیلن کا ٹینکرز1000روپے،2000گیلن کا 1300روپے اور 3000گیلن کا ٹینکرز 1700روپے متعلقہ ہائیڈرنٹس سے 10کلومیٹر تک کے فاصلے پر فراہم کئے جائیں گے ،اضافی فاصلے پر 70روپے فی کلو میٹراضافی چارجز لئے جائیں گے۔

تازہ ترین