آپ آف لائن ہیں
پیر9؍ذیقعدہ 1439ھ 23؍جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہروفیروز (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری پی ایس 20نوشہروفیروز ٹو سے رکن سندھ اسمبلی سید مراد علی شاہ کی دعوت پر جب بھریا سٹی پہنچے تو اس موقع پر پولیس کے مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے طالبعلم شفیق سولنگی کے ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی گاڑی روک دی۔ خورشید شاہ نے مقتول کے والد خان محمد سولنگی اور ماں مسمات وزیراں سولنگی کو یقین دلایا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس کہ بعد متاثرین خاندان نے احتجاج ختم کردیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں