آپ آف لائن ہیں
پیر9؍ذیقعدہ 1439ھ 23؍جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ( جنگ نیوز ) انگلش خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن ڈینیلی وائٹ شاید بھارتی کرکٹرز سے زیادہ ہی متاثر ہیں۔ انہوں نے 2014میں موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سرعام شادی کا پیغام دے کر دنیا کے توجہ سمیٹی تھی۔ اس پیشکش کو کوہلی نے قطعی سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔ بات آئی گئی ہوگئی لیکن وائٹ نے ہمت نہیں ہاری، اب ان کی سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے نوجوان بیٹے ارجن کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی ہے جس نے دھوم مچارکھی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں میں بہت اچھی دوستی ہے۔ ارجن جب بھی انگلینڈ جاتے ہیں ڈینیلی سے ضرور ملتے ہیں۔ ٹویٹر پر ان کے تقریباً 80ہزار اور انسٹاگرام پر 26 ہزار فالوورز ہیں۔ 2014میں انہوں نے ارجن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چھوٹے ٹنڈولکر کو لارڈز میں دیکھ کر اچھا لگا۔ انہوں نے ارجن کے ساتھ تصویر بھی جاری کی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں