• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور( نامہ نگار) پریس کلب کے کلب سیکرٹری مہندی حسن پنہور کے بہنوئی محمد عمر پنہور کا عید کے دن کرنٹ لگنے کے باعث انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں صحافیوں معززین شہر اور عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پریس کلب کے صدر سید ارشاد بخاری سابق صدر الیاس خلجی، قمر ملک، قاسم کلوئی، غلام مصطفیٰ قریشی، ڈاکٹر رفیق شیخ، سجاد خاصخیلی، نور سندھی ودیگر عہدیداران نے مہندی حسن پنہور سے ان کے بہنوئی محمد عمر پنہور کے انتقال پر تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کی دعاکی ہے۔ دریں اثنا یونائیٹڈ میمن جماعت  کے انتخابات میں سال 2017-18 کے عہدیدار چنے گئے۔ صدر ڈاکٹر ابصار حسین میمن، سینئر نائب صدر سراج الدین میمن، جنرنل سیکرٹری اختر علی میمن، جوائنٹ سیکرٹری انجینئر بدرالدین میمن، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری انجیئر غلام کاظم میمن، فنانس سیکرٹری فاروق حیدر میمن، سیکرٹری اطلاعات رضوان نصیر میمن اور عمران علی میمن کو رابطہ سیکرٹری چنا گیا۔

تازہ ترین