آپ آف لائن ہیں
منگل3؍ذوالقعدہ 1439ھ 17؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی(ایجنسیاں) بھارت میں گائے کے تحفظ کے لیے تشدد اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسی رجحان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک بھارتی ماڈل نے گائے کا ماسک پہن کر فوٹو شوٹ کروایا جس پر انتہا پسندوں نے ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ایک پروجیکٹ کے تحت یہ تصاویر کھینچنے والافوٹو گرافر سجاتر گھوش اس وقت پورے بھارت کا موضوع گفتگو بن چکا ہے۔ اس کے جرأت مندانہ اقدام پر ایک طرف تو اسے سراہا جارہا ہے تو دوسری طرف انتہا پسند اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں