• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ہوائی اڈے پر سعودی طیارے کی جعلی تصویر پر اظہارِ برہمی

کراچی(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قومی ہوائی کمپنی سعودیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس کا ایک جہاز اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر کھڑا ہے اور کہا ہے کہ یہ سیاسی مقاصد کے لیے کی گئی ایک جعل سازی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی اخبار کو ہوائی کمپنی کے ترجمان عبدالرحمان الطیب کا کہنا تھا کہ ’ایسے بہت سے گروہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بے نام اکاؤنٹس کے ذریعے جھوٹ، افواہیں اور مبالغہ آرائی پھیلاتے ہیں تاکہ ہوائی کمپنی کو نقصان پہنچایا جائے اور بدنام کیا جائے، جو ایک قومی علامت ہے۔‘انھوں نے تنبیہ کی کہ ’بدقسمتی سے ، کچھ لوگوں اس کی اصلیت کی تصدیق کیے بغیر اسے ری ٹویٹ کر دیتے ہیں، جس کے ذمہ دار وہ خود ہیں، اور انھیں قانون کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین