• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں داعش کا کھیل ختم ہونے والا ہے،برطانیہ کادعویٰ

لندن(آئی این پی )برطانوی وزیرِ دفاع سر مائیکل فیلن نے کہا ہے کہ عراق میں3سال قبل شدت پسند کارروائیوں کا آغاز کرنے والی تنظیم داعش کا کھیل اب ختم ہونے والا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی افواج ملک میں اس شدت پسند تنظیم کے سب سے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے شہر موصل میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مائیکل فیلن کا کہنا ہے کہ برطانوی فضائیہ نے عراقی افواج کے ساتھ موصل کو آزاد کرانے کیلئے دولتِ اسلامیہ کے 700 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ داعش رقہ میں بھی اپنا تسلط کھو رہی ہے۔مائیکل فیلن نے کہا کہ داعش کو شکست دینے میں مستقل پیش رفت ہو رہی ہے۔

تازہ ترین