• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے مبینہ بدتمیزی،پولیس اہلکاروں کو شناخت کے بعد تحویل میں لے لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کے احکامات پر گزشتہ روز خاتون سے مبینہ بدتمیزی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو شناخت کے بعد تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس موبائل میں سورا دو پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا سلوک کیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے فوری ایکشن لیتےہوئے ایس ایس پی ساوتھ کو کارروائی کا حکم دیا تھا،ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق بدتمیزی کے مرتکب دونوں پولیس اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ایس ایس پی ساوتھ کی جانب سے واقعہ کی ابتدائی  رپورٹ وزیر داخلہ سندھ کو پیش کردی گئی ہے اور مزید تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔ 

تازہ ترین