• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے ویزہ قوانین میں تبدیلی، وزٹ ویزہ میں توسیع ممکن

Saudi Arabias Visa Laws Change Visit Visa May Be Expanded

سعودی عرب جانے والوں کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب فیملی وزٹ ویزہ میں توسیع ممکن ہوگئی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت پہنچنے کی تاریخ سے 180دن تک ’’ابشر‘ سسٹم ‘کے ذریعے فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے جاری کرانے والے آن لائن توسیع کراسکیں گے۔

محکمے کا یہ بھی کہنا ہے کہ توسیع کے خواہشمند افراد کو ویزہ ختم ہونے سے 7دن پہلے درخواست دینا ہوگی ۔

ویزے میں توسیع مملکت آنے کی تاریخ سے 180دن تک کی ہوسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں۔

تازہ ترین