• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا مذہبی عقیدہ اور زندگی امن کی عکاس ہے، اے آر رحمان

اے آر رحمان گزشتہ 25 سالوں سے موسیقی میں ایک سے ایک دل کو چھو لینے والے گانے دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ ان کے مذہبی عقائد نے ان کے کیریئر کی وضاحت اور اس کو شکل دینے میں ان کی بہت مدد کی ہے۔

اے آر رحمان نے 20 سال کی عمر میں لندن کے ایک شو ’’یسٹرڈے، ٹوڈے اینڈ ٹومارو‘‘میں اسلام قبول کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اے آر رحمان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ زندگی سادہ گزاری جائے جس میں عاجزی کی اہمیت ہو۔

رحمان کاکہناتھا ’’اسلام ایک سمندر ہے، جس میں 70 سے زائد فرقے ہیں، لہٰذا میں صوفی فلسفہ کی پیروی کرتا ہوں جو محبت کے بارے میں ہےـ‘‘۔



انہوں نے کہا ’’میں جو کچھ بھی ہوں اس فلسفے پر پیروی کی بدولت ہوں اور میرا خاندان بھی اسی کی پیروی کرتا ہےاور یقیناً بہت سی تبدیلیاں ہورہی ہیں اور مجھے لگتاہے کہ یہ زیادہ ترسیاسی ہیں۔

50 سالہ اے آر رحمان نے دو آسکر،دو گریمیز اور ایک گولڈن گلوب جیتے ہیں، وہ 160 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں جن میں آسکرجیتنے والی فلمیں’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘،’’تال‘‘اور ’’لگان ‘‘جیسی بالی ووڈ فلمیں شامل ہیں۔

وہ موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ گانالکھتے اور موسقی کے آلات بھی بجاتے ہیں۔ انہوں نے کئی عالمی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جن میںمک جگر، سارہ برائٹ مین اور پسی کیٹ ڈول سمیت کئی نامور فنکار شامل ہیں۔

نرم مزاج آرٹسٹ کا کہناہے کہ ان کو امید ہے کہ وہ اپنی موسیقی سے لوگوں کو اکٹھا کرسکتے ہیں۔

 

 

تازہ ترین