• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجو کیٹرز بھرتی ، فوری تقررنامے تقسیم کر نیکی ہدایت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری سکولز پنجاب محمد اختر نے گزشتہ روز فیصل آباد کادورہ کیا اور قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کا وزٹ کیا۔ اس دوران اکیڈمی میں جاری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لیا اور نومنتخب اے ای اوز سے محکمانہ تربیت اور اے ای اوز کی ذمہ داریوں سے متعلق سوالات کئے جبکہ اے ای اوز سے تربیت کے دوران مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال چشتی، پرنسپل اکیڈمی ڈاکٹر عبدالغفار و دیگر بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محمد اختر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس کا بھی وزٹ کیا سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال چشتی سے ایجوکیٹرز بھرتیوں کی اپ ڈیٹ لی اور جلد از جلد سارا عمل مکمل کرکے کامیاب امیدواروں میں تقررنامے تقسیم کرنے کا حکم دیا ۔
تازہ ترین