• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کرنیوالےحکمرانوں کاانجام قریب ہے: چودھری وجاہت حسین

گجرات (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کی پکڑ قریب ہے، سیاست کو کاروبار بنانے والے عوام کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکتے،سیاست کا مطلب عوام کی خدمت کرنا نہ کہ عوام کو بے گھر کر دینا اور قرضوں تلے دبا دینا ۔ چودھری ظہور الٰہی نے عوام کیلئے جو پودا لگایا آج وہ قد آور درخت بن چکا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں نے اپنے والد چودھری ظہور الٰہی کے مشن کو آگے بڑھا یا اور اب چودھری حسین الٰہی بھی میرے ساتھ کندھا ملا کر آپ لوگوں کی خدمت کر رہا ہے ہر گاؤں، ہر ووٹر سپورٹر کے پاس جائیں گے اور ان سے ملاقاتیں کریں گے اور درپیش مسائل حل کروائیں ۔ 
تازہ ترین