• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا آبی کمیشن کے انکشافات پر اظہار تشویش

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی حیدرآباد کے قائم مقام امیر عقیل خان نے اپنے بیان میں عدالت کے حکم پر قائم آبی کمیشن کے انکشافات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو انسانی فضلے والا پانی فراہم کرنا شرمناک ہے، صوبائی حکومت ریکارڈ توڑ کرپشن کرنے میں مصروف ہے اور عوام پانی جیسی بنیادی سہولت تک سے محروم ہیں، ان کے خلاف بھی JIT بننا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عدالتی آبی کمیشن نے سندھ حکومت کی کرپشن، نااہلی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو نوازنے کا کچا چھٹا کھول دیا ہے، سندھ کے عوام بار بار پی پی کومنتخب کرنے کے بعدصاف پانی سے محروم اور انسانی فضلہ ملاہواپانی پینے پر مجبور ہیں، حیدرآباد کے شہری 42 فیصد آلودہ پانی استعمال کررہے ہیں۔
تازہ ترین