• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیل آرم اسٹرانگ کے تاریخی بیگ کی نیلا می کا فیصلہ

نیویارک کا عالمی نیلام گھر چاند کی تسخیر کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر وہ چھوٹا سا سفید بیگ نیلام کر رہا ہے چو چاند پر پہلے انسان کے ساتھ جانے والا پہلا بیگ تھا۔

لیکن چاند سے نیلامی تک کا یہ سفر بہت دلچسپ اور بہت پر اسرار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہ بیگ ہے جو چاند پر پہلا انسانی قدم رکھنے والے خلا باز نیل آمسٹرنگ اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

چاند پر اپنے قیام کے دو گھنٹے اور 32منٹ کے دوران یہ بیگ مسلسل ان کے ساتھ تھا۔

چاند پر اترتے ہوئے سفید رنگ کا یہ چھوٹا سے بیگ خالی تھا لیکن جب آمسٹرنگ واپسی کے سفر کے لیے راکٹ میں سوار ہوئے تو یہ بیگ بھرا ہوا تھا ۔اس میں تھے چاند کی مٹی اور پتھروں کے ٹکڑے۔

 

تازہ ترین