• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا ترکی کے خلاف اقدامات کا اعلان،ترکی کا سخت ردعمل

Germany Announced Steps Against Turkey Ankara Strongly Responded

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گبریئل نےبرلن اور انقرہ کے درمیان حالیہ مہینوں میں بڑھنے والی کشیدگی کے تناظر میں ترکی کے خلاف اقدامات کا اعلان کر دیا۔

ترکی میں انسانی حقوق کے جرمن کارکن پیٹر شٹوئڈنر کی گرفتاری کے باعث پیدا ہونے والی نئی دوطرفہ کشیدگی کے تناظر میں زیگمار گبریئل کا کہنا ہے کہ برلن اب اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ بڑے جرمن کاروباری ادارے ترکی میں سرمایہ کاری کریں گے۔

جرمن وزیرخارجہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ اب ان کے لیے یہ سوچنا محال ہے کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ کسٹمز یونین میں توسیع سے متعلق کوئی مذاکرات کرے گی۔

دریں اثنا ترکی نے انسانی حقوق کی تنظیم کے جرمن کارکن کی گرفتاری پر جرمن ردعمل کو داخلی معاملات میں مداخلت قراردیدیا۔ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برلن حکومت کا اس معاملہ پر تبصرہ ترکی کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے اور یہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

تازہ ترین