عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے، نوازشریف ساری دنیاکےسامنے ایکسپوزہوگئےہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف مستعفی ہو جائیں،نواز شریف چاہتے ہیں سارا جہاں نا اہل ہو جائے میں اور مریم نہ ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ جو جے آئی ٹی ختم ہو گئی ہے اس کو نشانہ بنایاجارہا ہے، جے آئی ٹی پر بات کرتے ہیں نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل میں نواز شریف نے جو فرمایاوہ ان کی ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھٹو کو بھی اس کے وکیلوں نے مروایا تھا اورنواز شریف کے کیس کا بھی وکیلوں نے ستیا ناس کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 50 ارب روپے نواز شریف کو بچانے کے لیےنکالے گئے ہیں، جبکہ 500 ارب روپے بھی نکال لیے جائیں تو نواز شریف نہیں بچ سکتے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سےثبوت بھی نکلےگااورتابوت بھی، مجھے لگتا ہے پاناما کیس آج ہی ختم ہوجائے گا۔