• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگورجہ ،5بچےپراسرار بیماری میں مبتلا، چل پھر نہیں سکتے

ہنگورجہ (نامہ نگار )ہنگورجہ کے قریبی گاؤں سائینداد سولنگی میں محنت کش کے تین بچوں سمیت گاؤں کے ۵ بچے خطرناک موذی امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بچے چل پھر نہیں سکتے ۔ پانچوں بچوں کے ورثاء کی جانب سے بچون کو پولیو ہونے کاشبہ ہے لیکن کسی بھی ڈاکٹر نے تصدیق نہیں کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہنگورجہ کے قریبی گاؤں سائینداد سولنگی میں محنت کش غلام اصغر سولنگی کے تین بچے ۴ سالہ ثنا ء اللہ ، ۱۴ ماہ کا قاصد اللہ ، ۱۵ سالہ ریشمہ سولنگی ، جب کے اسی  گاؤں کے محمد پریل کا ۱۲ سالہ بیٹا راجو اور نمانو خان سولنگی کی ۱۳ سالہ بیٹی آصمہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔پا نچوں بچے بیماری کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتے اور ان کی ٹانگیں سوکھ گئی ہیں جب کے غریب محنت کش نے اپنے گھر کا سامان اور مال مویشی فروخت کر چکے ہیں لیکن اب تک بچے صحتیاب نہیں ہو سکے بچوں کے ورثاء غلام اصغر سولنگی ، رحمت اللہ سولنگی ، ہیر خاتوں سولنگی ، محمد صدیق سولنگی نے میڈیا کو بتایا کے ہم  غریب محنت کش ہیں ہمارے پاس بچوں کے علاج کے لیئے پیسے نہیں  جس وجہ سے ہمارے ۵ بچے بیماری کی وجہ سے زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے  پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری اور سندھ کے مخیر حضرات سے بچوں کے علاج کے لیئے مدد کیاپیل کی ہے۔
تازہ ترین