• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7مقامی پولیس افسران کی گریڈ19میں ترقی احسن اقدام ہے‘غفار خان ہدہ والا

کوئٹہ(پ ر)سماجی رہنمائوں غفار خان ہدہ والا حاجی رمضان بڑیچ سلطان خلجی زوہیب خان اور خالد فیصل نے بیان میں ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد کو پی ایس پی کیڈر میں گریڈ19میں ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مقامی اور اعلی تعلیمی یافتہ ایس پیز کو پی ایس پی کیڈر میں شامل تو کر لیا جاتا ہے لیکن ترقیاں نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے مقامی با صلاحیت افسران میں مایوسی پھیل رہی تھی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے 7ایس پیز کو 19 گریڈ میں ترقی دینا احسن اقدام ہے اور اس سے امید ہے کہ شاید مقامی افسران بھی ڈی آئی جی اور آئی جی کے عہدے تک پہنچ جائیں انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی نذیر کرد کے اعزاز میں جلد عصرانے کا اہتمام کیا جائیگا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کیا جائیگا۔
تازہ ترین