• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان میں اسرائیلی سفارتخانے میں فائرنگ،2 شہری ہلاک

Firing At Israeli Embassy In Amman 2 Civilians Were Killed

اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانے میں فائرنگ کے واقعے میں اردن کے دو شہری ہلاک جبکہ ایک اسرائیلی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا،سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے بعد سفارتخانے کو سیل کر دیا اور اسرائیلی حکام نے عمارت خالی کر دی۔

اردن پولیس کاکہناتھا کہ فائرنگ کا واقعہ سفارت خانے میں موجود ایک رہائشی مکان میں پیش آیا، جبکہ فائرنگ کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین