وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ بڑی عید کے بعد بڑی قربانیاں شروع ہوں گی ،احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے اس میں سب آئیں گے۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ جب چودھری نثار کو پتا چلتا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بن رہے ہیں تو کمر کا درد کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے ، جب پتا چلتا ہے کوئی اور بن رہا ہے تو درد بڑھ جاتا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ کراچی کا موسم اچھا چل رہا ہے لیکن سیاست کا جو موسم ہے وہ تھوڑا گرم ہے۔