• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر نے چین، جاپان، روس اور بھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا، اس کا کیا مطلب ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں چین، جاپان، روس اور بھارت پر تنقید کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ چین، جاپان، روس اور بھارت معاشی طور پر بہتر نہیں ہیں، یہ ممالک تارکین وطن کو پسند نہیں کرتے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ تارکین وطن ہیں کیونکہ ہم تارکین وطن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ چین، جاپان، روس اور بھارت معاشی طور پر بہتر نہیں ہیں کیونکہ وہ تارکین وطن کو پسند نہیں کرتے۔

امریکی صدر نے ان ممالک کے لیے لفظ (xenophobic) کا استعمال کیا تھا۔

زینو فوبیا لفظ کا مطلب ہے دوسری ثقافت یا ممالک کے لوگوں سے خوف کھانا یا نفرت کرنا۔ یہ اکثر ان لوگوں کو نہ سمجھنے یا ان سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

یہ خوف ان انجان لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک یا دشمنی کا باعث بن سکتا ہے۔ زینو فوبیا لوگوں کو تقسیم اور آپس میں ملنے سے روکنے کا سبب بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید