• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے اس لیے یہ تجویز جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہوگا جس میں نواز شریف کو ن لیگ کا صدر بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

احسن اقبال نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کو سال قبل کہا تھا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جاسکتا۔

قومی خبریں سے مزید