• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست اوہایوکے تھیم پارک میں’فائر بال‘ نامی خطرناک جھولا ٹوٹ گیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 7شدید زخمی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جھولا 40 فٹ کی بلندی پر گول گھوم رہا تھاکہ اچانک ایک طرف سےٹوٹ گیا۔

جھولے میں سوار لوگ نیچے گر گئے، جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور 7 افراد شدید زخمی ہیں۔

حادثے میں متاثرہ افراد کی عمریں 13سے 41 سال بتائی گئی ہےجبکہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی عمر 18سال ہے۔

اوہایو گورنرجان کیشش نے حادثے سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کابہت دکھ ہےانہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہو جاتے پارک کو بندرکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھولا گرنے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی تا ہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین