• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے شکرانہ نوافل ادا کئے، ذرائع

Imran Khan Offered Thanks Giving Pray Sources

سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے آج سنائے جانے والے پاناما کیس فیصلہ میں نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے اور شکرانہ نوافل ادا کیے ۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے پاناما کیس فیصلے میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین