• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک یارسول اللہ کی سیاسی ونگ قائم،این اے 120سے امیدوار نامزد

لاہور (نمائندہ جنگ) مذہبی و دینی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ میں تحریک لبیک پاکستان کے نام سے سیاسی ونگ بنا دیا گیا ۔ تحریک لبیک پاکستان کی پہلی سیاسی سرگرمی سامنے آ گئی جس کے مطابق این اے 120سے شیخ اظہر حسین رضوی کو امیدوار نامزد کر دیا گیا اِس سلسلے میں تحریک لبیک یارسول اللہ کی مجلس عاملہ اور تحریک لبیک رسول کا مشترکہ اجلاس مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیر محمد افضل قادری، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، محمد معید نور، پیر محمد اعجاز اشرفی، مولانا غلام عباس فیضی، مفتی عابد رضا قادری، صاحبزادہ محبوب الٰہی اور دیگر نے شرکت کی۔ مشاورت کے بعد این اے 120سے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کارکنوں سے کہا گیا کہ وہ امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے حلقے میں دن رات کام شروع کر دیں جب کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 13اگست کے روز تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیراہتمام قاسم باغ ملتان میں یارسول کانفرنس منعقد ہو گی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے بیان کی مذمت کی گئی ۔
تازہ ترین