جاپان کے شہر چھیبا میں آٹو موبائل کونسل کا آغاز ہوگیا جہاں خوبصورت ڈیزائن سے مزین پرانی اور جدید گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیاگیا ۔
اس سالانہ میلے میں دنیابھر سے 19کمپنیوں نے اپنی سو سے زائد خوبصورت ڈیزائن سے مزین کلا سک اور نئی گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے جس نے ماضی کی یادوں کی طرح شائقین پرایک سحر طاری کردیا۔
ہر سال منعقدکئے جانے والے گاڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر سے کئی مشہور لگژری برانڈز کی ایک سے بڑھ کر ایک پرآسائش، بہترین ماڈل اور دلکش ڈیزائن کی گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے جہاں ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار ، اعلی ٹیکنالوجی اور ماسٹر کرافٹ کی دستکاری کا ایک مجموعہ نظرآتی ہے۔
واضح رہے گاڑیوں سے سجا یہ سالانہ میلہ6اگست تک جاری رہے گا۔